ہنر مندی کا فروغ ،ٹیوٹا کے 6سو طلباء میں70 لاکھ کے انعامات تقسیم

ہنر مندی کا فروغ ،ٹیوٹا کے 6سو طلباء میں70 لاکھ کے انعامات تقسیم

  



لاہور(پ ر)صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فنی اور ووکیشنل تعلیم کا فروغ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔وہ ٹیوٹا کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چئیرپرسن ٹیوٹا اور سیکریٹری انڈسٹریز ندیم الرحمن ،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روزگار کاحصول تحریک انصاف کا ہدف ہے ۔مجھے قوی امید ہے کہ ٹیوٹا پنجاب اس میں اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا ہمیں اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنی ہے تاکہ وہ بیرون ممالک روزگار کے لئے معیار پر پورا اُتریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فنی اور ووکیشنل تعلیم میں خواتین کی انرولمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی پالیسیاں بنائی جائیں گی جس سے خواتین کی انرولمنٹ کو مردوں کے برابر لایاجائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے چئیرپرسن ٹیوٹا اور سیکریٹری انڈسٹریز ندیم الرحمن نے کہا کہ ہنر مندی کے مقابلے کا انعقاد اور کیش پرائز سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ٹیوٹا پنجاب حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ پنجاب بھر سے چھ سو پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں ستر لاکھ کے کیش انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ہمارے طلبہ کے بنائے ہوئے ماڈلز ان کے معیارکی عکاسی کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیوٹا پنجاب نے حکومت کی ترجیحات کی روشنی میں متعدد پروگرامز تشکیل دیئے ہیں ۔ہم ایک کروڑ روزگار کے حصول کے ہدف میں بھر پور کردار اداکرنے کے لئے تیار ہیں ۔اور نیا پاکستان ہاوزنگ پراجیکٹ کے لئے سکلڈ لیبر فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے ۔اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ ہم اندرون ملک مارکیٹ سے بھرپور آگاہ رہتے تاکہ ان کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افراد بہم میسر کئے جاتے رہیں ۔صوبائی وزیر نے ہنر مندی کے مقابلے میں ٹیوٹا کے طلباء کی طرف بنائے گئے ماڈلز کو دیکھا اور ان کی تعریف کی ۔اس موقع پر GIZکے تعاون سے بننے والے جاب پلیسمنٹ سینٹر کا افتتاح بھی کیا ۔اس تقریب کا انعقادبھی اسی ادارے نے کیا جسے یورپی یونین جرمنی اور نارووے کی حکومت کا تعاون حاصل ہے ۔

مزید : کامرس


loading...