پاکستان ٹیکس بار کونسل کا ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پاکستان ٹیکس بار کونسل کا ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا ...

  



لاہور (آن لائن) پاکستان ٹیکس بار کونسل نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیکس بار کی جانب سے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں پاکستانی شہری حکومتی پالیسی کی تاخیر کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروا پاتے ۔

جبکہ گوشوارے جمع کروانے کی مدت میں صرف دو دن باقی ہیں اور اگر ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کی تو حکومت کو ریونیو کی مد میں ہدف پورا کرنے میں دشواری ہو گی۔

مزید : کامرس


loading...