نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن کونسل کایو ایم ٹی کا دورہ
لاہور (پ ر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفدنے یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کے سکول آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ۔ ایکریڈیشن انسپیکشن کونسل کے وفد کا بنیادی مقصد یو ایم ٹی لاہور کیمپس کے بی ایس فوڈ اینڈ سائنس ٹیکنالوجی ڈیپارٹنمنٹ کا تفصیلی جائزہ لینا تھا ۔ اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور سکول آف فوڈ سائنسسزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان خالد نے وفد سے ملاقات کی اور ان کو یو نیورسٹی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی مکمل بریفنگ دی ۔ ٹیم میں نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن کونسل کے چےئر مین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد رجوانہ ،یو نیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکلنالوجی کے ڈین ڈاکٹر پروفیسر طارق مسعود صادق بٹ اور آئی ٹی کوآڈینیٹر عبدللہ شامل تھے۔وفد نے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لیبارٹریز، کلاس رومز ،یو ایم ٹی لائبریری ،تعلیمی نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیپارٹمنٹ میں موجود فیکلٹی اور طلبہ و طالبات سے بھی ملاقات کی اور معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے ایکریڈیشن کونسل کے وفد کو ڈیپارٹمٹ میں جاری ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا۔