وزیراعظم سیپیپسی کو امینا سیکٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

وزیراعظم سیپیپسی کو امینا سیکٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

  



لاہور(پ ر) پیپسی کو کے ایشیا، مشرق وسطیٰ اور نارتھ افریقہ سیکٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیک سپانوس کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ مائیک سپانوس کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد میں پیپسی کو امینا سیکٹرکے چیف فنانشل آفیسر عامر شیخ اور پیپسی کو پاکستان و افغانستان کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل مینجر فرقان احمد سید شامل تھے۔ پیپسی کو سسٹم کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مائیک سپانوس نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پیپسی کو اگلے پانچ سال میں پاکستان کے اندر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے ۔ پیپسی کو کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو حکومت کیجانب سے معاشی و معاشرتی ترقی کے اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیپسی کو کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو سراہا ۔ پیپسی کو وفد کی جانب سے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی تعریف کی گئی۔ پیپسی کو گزشتہ پچاس سال سے پاکستان کی کاروباری کمیونٹی کا حصہ ہے۔ پیپسی کو سسٹم جس میں کمپنی کا اسنیکس بزنس اور مشروبات سے جڑے کاروبار کے باعث پاکستان میں 60000 سے ملازمت کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔مائیک سپانوس کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دی گئی کہ وہ پیپسی کو کی جانب سے ملتان میں قائم کیے گئے اسنیکس پلانٹ کا اگلے سال کے شروع میں افتتاح کریں۔ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ میں بھی 66 ملین ڈالر کی سرمایہ کی گئی ہے جس سے 1500 سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی۔

مائیک سپانوس کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پیپسی کو فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ سے دو نئے پروگرام شروع کیے جا رہے ہں جو کہ وزیر اعظم کے سو روزہ منصوبے کو عمملی جامہ پہنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپسی فاؤنڈیشن کی گرانٹ سے ریورس آسموسز پلانٹس لگا کے پینے کا صاف پانی لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...