سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ

سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ

  



لاہور(پ ر) سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔مجاہد علی(زونل مینیجر) نے تقریب میں آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔تقریب کے مہمان خصوصی، صوبائی وزیر خالد محمود نے سائبان گروپ کی خدمات کو سراہااور گورنمنٹ کی زرعی شعبہ کی ترویج کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیئر مین سائبان گروپ محمداعظم چیمہ نے گندم کسان میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایگری کلچر سیکٹر میں سائبان گروپ کے کردار اورحصہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ شمشیر حسین ملک نے گندم کی کاشت کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔مہر خان نیازی (ڈی جی ایم ) نے کسانوں اور فرنچائزرز کوگندم کی جدیدطریقہ کار سے کاشت اور سائبان کے سپرے پروگرام کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے بارے میںآگاہ کیا۔ خوبصورت اور رنگا رنگ گندم کسان میلہ میں شرکاء کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ انعامات میں عمرہ ٹکٹ ، موٹر سائیکلز ، ایل ای ڈی ٹی وی،سپرے مشینیں اور دیگر بیش قیمت انعامات شامل تھے ۔

یہ شاندار تقریب ملکی سلامتی، کسان کی خوشحالی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

مزید : کامرس