اوبرنے کراچی میں مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا

اوبرنے کراچی میں مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا

  



لاہور(پ ر) اوبر نے کراچی میں اپنے مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا اس سروس سینٹر کو گرین لائٹ ہب بھی کہا جاتا ہے ۔پارٹنر سپورٹ سینٹر میں ڈاروئیورز کو ایپ پر رجسٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی مدد ، ڈرائیونگ کے تجربے سے متعلق تمام سوالات، تبصرے اور انکوائری سے متعلق معاونت فراہم کی جائے گی۔ مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر کا آغاز پاکستان میں اوبر کی سروسز اور ترقی کو مزید فروغ دینے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔افتتا حی تقریب میں اوبر کی اعلی قیادت نے شرکت کی ، شرکاء کی فہرست میں صفی شاہ- جی ایم پاکستان، مورتس چون فیلڈMaurits Schonfeld ۔ ہیڈ آف ایم ای اے کمیونٹی آپریشنز ، ابرار جاوید ۔ سینئر کمیونٹی آپریشنز مینیجر، حسن ارشد ۔ ہیڈ آف پالیسی اور عمر عسکری ۔ ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ نے ڈرائیور پارٹنرز کے ساتھ شرکت کی۔ عالمی اسمارٹ فون ایپ جو بلاروکاوٹ رائیڈرز اور ڈرائیورز کا رابطہ قائم کرتی ہے اب کراچی میں اپنے مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر کے ذریعہ روزانہ کی بنیادوں پر پارٹنر ڈرائیورز کو معاونت فراہم کریگی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جی ایم پاکستان - صفی شاہ نے کہا ''ہم نے گزشتہ سال انتہائی غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جس کے باعث مزید ڈرائیور پارٹنرز نے اوبر کے نیٹ ورک پر شمولیت اختیار کی ہے ۔

یہ مرکزی پارٹنر سپورٹ سینٹر اس خطے میں سب سے بڑا سپورٹ سینٹر ہے جو کہ روزانہ کی بنیادوں پر سینکڑوں پارٹنر ڈرائیورز کو مدد فراہم کریگا ۔پاکستان کے ساتھ ہمارے عزم اور کراچی میں ہماری ٹیکنالوجی کے مثبت اثر کے باعث یہ مارکیٹ اوبر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔"

اس سروس سینٹر پر ڈرائیو رز کو رجسٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دلچسپی کے مطابق معلوماتی سیشن ، نئے پارٹنرز کی فور ی رجسٹریشن اور موجودہ پارٹنرز کے لئے مکمل سہولیات کی خدمات شامل ہیں۔تمام نئے ڈرائیوروں کو کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری میں ڈیزائن کیا گیا 'Dignity at Work' پر ایک تربیتی سیشن بھی دیا جائیگاجو کہ ہراسگی سے بچاؤمیں اوبر کے عالمی سطح کے اقدامات کا حصہ ہے ۔سروس سینٹرہفتے میں سات روز تک کھلا رہے گا جس میں عام دنوں کے دوران 7 گھنٹے اور ہفتے کے آخر ی روزمیں 4 گھنٹے سروسز فراہم کریگا۔

پاکستان میں اپنی لانچ کے بعد سے اب تک اوبر نو شہروں میں 30,000 سے زائد فعال ڈرائیور پارٹنرز کے ساتھ کام کر رہا ہے، جن میں سے اکثر یت نے اوبر کا انتخاب سہولت سے بھر پورمعاشی مواقع فراہم کر نے والے پلیٹ فارم کی حیثیت سے کیا ہے ۔اوبر پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ، رائیڈرز، ڈرائیور پارٹنر اور شہروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی خدمات میں اضافہ کر رہا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...