حکومت میرے والد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے ،بحر اللہ خان

حکومت میرے والد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے ،بحر اللہ خان

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی )حکومت میرے والد کو بازیاب کرائے ،گزشتہ روز چند نامعلوم افراد گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر میرے والد کو اُٹھاکر لے گئے،تھانہ خواجہ وس میں ایف آئی آر درج کر لی ہے،تا حال لا پتہ ہیں بحرو اللہ خان،تفصیلات کے مطابق شبقدر مٹہ مغل خیل مینوڑہ دامان کے رہائشی نوجوان بحرو اللہ خان نے شبقدر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ جمعہ کے روز چند نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ سے لیس تھے ہمارے گھر میں اچانک داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے والد کو اُٹھاکر لے گئے جس کا ایف آئی آر تھانہ خواجہ وس میں ہم نے درج کرائی ہیں لیکن تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ ہمارا والد کہاں پر اور کس حال میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں باپ ٹیکسی ڈرائیور تھا محنت مزدوری کر کے بمشکل گھر چلا رہا تھا ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ بھی نہیں اور اچانک گھر میں اسلحہ بردار چند نامعلوم افراد گھس کر دن دیہاڑے میرے والد کو اُٹھا کر زبر دستی لے گئے انہوں نے کہا کہ پانچ دن سے ہمارے گھر میں ایک ماتم ہیں سارے گھر والے بہت ہی پریشان ہیں حکومت اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹسز، آ ئی جی پولیس خیبر پختون خواء سے رحمانہ اپیل ہیں کہ ہمارے والد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر