پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک 335ملین روپے کی وصولی

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک 335ملین روپے کی وصولی

  



لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2018ء سے 26نومبر 2018ء تک 335ملین روپے کی وصولی کی ہے۔اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصورقادر کو بینک کی کارکردگی کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں کیا گیا۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب محترمہ ڈاکٹر کرن خورشید، صدر بینک منیر احمد خاں اور سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک پیداواری قرضہ جات کے علاوہ لائیو سٹاک، گولڈ لون، درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری کی خریداری کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے بینک آج کل فصل ربیع 2018-19ء کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے جس کیلئے بینک نے 2000ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس کے ساتھ بینک فصل خریف 2018ء کی وصولی بھی کر رہا ہے ۔

سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے بینک افسران کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں۔

مزید : کامرس


loading...