100دنوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 65فیصد اضافہ ہوا،عابد صدیقی

100دنوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 65فیصد اضافہ ہوا،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کے سودنوں میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی زیادہ تر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں 65 فیصد تک اضافہ حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ پستی ہوئی عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

حکومت عوام کو مہنگائی کے ذریعے اشتعال دلاکرحالات کو خراب کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں ہونے والی کمی کے تناسب سے کمی کرے جیسا کہ سابق دورِ حکومت میں تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے دعوے کئے تھے۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...