ملک نعیم کی لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم ملک محمد نعیم نے سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس محمد علی میاں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعا ئے مغفرت کی ہے اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں لاہور بھر کی تاجر برادری اور الخدمت گروپ محمد علی میاں سے اظہار ہمدردی اور اس غم میں برابر کی شریک ہیں ہم سب دعاگو ہیں ۔