اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے،زاہدقاسمی

اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے،زاہدقاسمی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ امن وترقی اور استحکام کی منزل نبی اکرم ﷺ کے نقش قدم پر چلنے سے ہی مل سکتی ہے۔امن وسلامتی والے دین کو دہشت اور خوف کی علامت بنانے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

حکومت پاکستان میں ریاست مدینہ منورہ کا قیام چاہتی ہے توآئین پاکستان کی اسلامی دفعات کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

پاکستان پر دہشت گردی کے خطرات منڈلارہے ہیں۔استعماری قوتیں اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

نبی اکرم ؐ کے پیغام رحمت کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کرتارپور راہداری منصوبہ سے فتنہ قادیانیت کی پاکستان مخالف سازشوں کو تقویت ملے گی۔یہ بات جامع مسجد عائشہ صدیقہؓ ،سمن آباد میں پیغام رحمۃ اللعالمین ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔کانفرنس سے مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد امجد،حافظ مقبول احمد ،قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا اعظم فاروق،مولانا نعیم طلحہ،مولانا الطاف اللہ فاروقی،قاری محمد اسماعیل رحیمی ،قاری محمد اختر عثمانی ،مولانا عدنان امجد،قاری محمد اسحاق ،قاری ذوالفقار احمد ،قاری محمد یٰسین ،مولانا عثمان طاہر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قومی اور ملکی معاملات میں سیرت طیبہ کو اپنانے کی ضرورت ہے اسی میں ملک و قوم کی ترقی اور امن کا راستہ مضمر ہے۔ لسانی ،گروہی اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کیلئے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑے بغیر ملک میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمیں خدمت انسانیت کو اپنانا ہوگا اور آپس میں امن و محبت ،اتحاد ویگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ امن اور محبت ہی دین اسلام کا نچوڑ ہے اور امن و محبت ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...