پارٹنرز سکولز کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا شیڈول ویب سائٹ پر جاری

پارٹنرز سکولز کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا شیڈول ویب سائٹ پر جاری

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن (پیف) سال 2018-19 کے لئے پنجاب بھر کے پارٹنرز سکولز کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔ ٹیسٹ 3 دسمبر 2018ء سے 31 جنوری 2019 ء تک جاری رہے گاجس میں پنجاب بھر کے 7ہزار243سکولز حصہ لیں گے۔ سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ پیف کے زیر اہتمام چلنے والے تمام پروگرامز ایف اے ایس ، ای وی ایس اور این ایس پی کے تحت لیا جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ سال میں ایک مرتبہ لیا جاتا ہے ، جس میں ایف اے ایس کے تحت چلنے والے پارٹنر سکولوں کے لیے 75فیصد نمبر جبکہ ای وی ایس،اور این ایس پروگرامز کے لئے50 فیصدنمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ ٹیسٹ کا مقصد طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ترجمان کے مطابق اس سال پیف سے تربیت یافتہ اساتذہ کا بھی ٹیسٹ QAT کے ساتھ لیا جائے گا۔جن اساتذہ نےTDPلیولI اور لیولII کی ٹریننگ اور ہیڈ ٹیچرز جنہوں نےSLPلیولI اور لیولII کی ٹریننگ2017-18 میں حاصل کی تھی اس سال اُن کا بھی ٹیسٹQATکے ساتھ لیا جائے گا ۔ اگر ہیڈ ٹیچر نے ٹیچرکی TDPٹریننگ بھی حاصل کی ہوتو وہ صرف ٹیچر کا ٹیسٹ ہی دے گا/گی ۔ اس حوالے سے رول نمبر سلیپس پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ ٹیسٹ کے دن ٹیچرز کیلئے شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ کا پرنٹ ہمراہ لانا ضروری ہو گا تاکہ سپروائزرمتعلقہ امیدوارکی تصدیق کرسکے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...