فرنیچر کی برآمدات8.21فیصد بڑھ گئیں

فرنیچر کی برآمدات8.21فیصد بڑھ گئیں

  



اسلام آباد (اے این این )اکتوبر 2018 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں 28.21 فیصد کااضافہ ہواہے۔ ادارہ براے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات کاحجم 5 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر2017 کے دوران 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کا فرنیچر برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2017 کے مقابلہ میں اکتوبر 2018 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں ایک لاکھ 10ہزار ڈالر یعنی 28 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...