تحفظ حرمین شریفین کونسل کی نئی تنظیم کے مرکزی ڈھانچے کا اعلان

تحفظ حرمین شریفین کونسل کی نئی تنظیم کے مرکزی ڈھانچے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نئی تنظیم کے مرکزی ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان سے حافظ ناصرالدین ضامرانی کو سیکرٹری جنرل اور حافظ ممتاز حسین کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ مرکزی عہدیداروں میں پورے ملک سے نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈاکٹر ریاض الرحمان یزدانی سینئروائس چیرمین، مفتی عاشق حسین بخاری، مولانا عبدالرحیم گجر، مولانا عبدالرحمن ثاقب اور ڈاکٹر عبدالمہیمن کو وائس چیرمین، پروفیسر عتیق اللہ عمر، مولانا عبداللہ ناصر رحمانی،چودھری طاہر کٹاریہ اور مولانا عبدالحسیب حسن ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

جبکہ حافظ ممتاز حسین کو سیکرٹری اطلاعات ، عبدالودود علوی کوسیکرٹری مالیات اور عبدالعظیم جانباز معاون سیکرٹری مالیاتنامزدکیا گیا ہے۔ میاں عثمان راشد میڈیا ایڈوائزر، الشیخ انس مدنی،رابطہ سیکرٹری اور قاری ارشاد الرحمان آفس سیکرٹری ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کونسل کسی ملک یا طبقے کے خلاف نہیں پائی، ہمارا پیغام نفرت نہیں، محبت ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ اور حرمین شریفین کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ، ختم نبوت کی پاسبانی،گلستان اسلام کی آبیاری،حرمین شریفین کے دفاع،خدام حرمین سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی،بین المذاہب ہم آہنگی،بین المسالک رواداری،اور قومی وملی اصول وضوابط کی پاسداری تحفظ حرمین شریفین کونسل کا مشن ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی لابی سعودی عرب کو بدنام کرنے کے لئے حیلے بہانے تلاش کرتی رہتی ہے۔ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ بیت اللہ او ر حرم نبوی کی وجہ سے سعودی عرب امت مسلمہ کا ایمانی مرکز ہے۔بادشاہ وقت اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اب نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مالی تعاون کیا ہے بلکہ گذشتہ حکومتوں کے ساتھ بھی اچھے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض حرمین سعودی عرب کی طرف کسی کو میلی آنکھ بھی نہیں دیکھنے دیں گے۔ اس حوالے سے مختلف سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، تاکہ امت مسلمہ کو نئے حالات سے آگاہ کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان یونائیٹڈ کونسل بھی برقراررہے گی۔اس پلیٹ فارم سے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے زور دیں گے۔