منہا ج القرآن یوتھ لیگ ملک بھر میں یوم تاسیس منائے گی

منہا ج القرآن یوتھ لیگ ملک بھر میں یوم تاسیس منائے گی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کو نسل کا اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی صدارت میں ہوا۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ 30نومبر کو یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی،صوبائی،ضلعی اور تحصیلی سطح پر ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر کریگی۔مرکزی تقریب 30نومبر کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی۔ تقریبات میں 30 سالہ جدوجہد میں جانی و مالی قربانیاں دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا،کیک کاٹے جائینگے،امن واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا ۔ا یگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں میں عشق رسول ﷺ ،جذبہ حب الوطنی کے فروغ کیلئے پچھلے 30سال سے مصروف عمل ہے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ30نومبر کو 30واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منائے گی۔یوتھ لیگ کے نوجوان،قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا امن،محبت اور رواداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی بنیاد 30نومبر 1988 کو رکھی جو آج یک تنا ور درخت بن چکی ہے۔یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے 30سالہ انقلابی جدوجہد میں لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔کرپٹ نظام کو بدلنے اور حقیقی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری،نظریاتی،اخلاقی،روحانی تربیت کر رہی ہے۔ملک سے انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے غریب دشمن استحصالی نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن شہادتیں بھی دیں۔نوجوان اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پر عزم ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اجلاس سے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان،امجد جٹ،عصمت علی،امجد چاند،انعام مصطفوی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4