نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی زیر نگرانیجبری مشقت کی روک تھام کیلئے تقریب

نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی زیر نگرانیجبری مشقت کی روک تھام کیلئے تقریب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی زیر نگرانی نیو منسٹر بلا ک کے کمیٹی روم میں بچوں کی جبری مشقت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف اسکالرز،پروفیسر ز اوراین جی اوز نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لئے اپنی کاوشیں اور مستقبل میں کئے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو جبری مشقت کے خاتمے میں ملکر کردارادا کرنے کے عزم پر زور دیا۔میڈم کشور شاہین نے پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک کے اقدامات بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...