بھارت کوکرتارپور راہداری جیسے اقدام پرپاکستان کی قدر کرنی چاہیے،تمکین

بھارت کوکرتارپور راہداری جیسے اقدام پرپاکستان کی قدر کرنی چاہیے،تمکین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر 12سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔بھارت کو پاکستان کے احسن اقدام کی قدر کرنی چاہیے۔

دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں ۔دنیا کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیا جا سکے۔کشمیر اور سیاچن جیسے مسائل پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔بھارت کو پاکستان کے مذاکرات کی آفر پر ہٹ دھرمی کی بجائے ۔اپنے ایک بیان میں تمکین آفتاب نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاکستان سے ہر سال ہزاروں خوشیاں لے کر واپس بھارت جاتی ہے ۔بابا گورنانک سکھوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کیلئے عقیدت مند رہنما ہیں ان کی تعلیمات امن اور پیار کا درس دیتی ہیں ۔بھارت کو اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرنا ہو گا دونوں ملکوں کی عوام آپس میں ملنا چاہتی ہیں تو حکمرانوں کو راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4