عالمی جغرافیائی تبدیلیاں اور پاکستان کے موضوع پر سیمینار

عالمی جغرافیائی تبدیلیاں اور پاکستان کے موضوع پر سیمینار

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’عالمی جغرافیائی تبدیلیاں اور پاکستان ‘ کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے سابق سفیر اور صدر لاہور کونسل فار ورلڈ افیئرز جاوید حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، ایم افل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں سابق ایمبیسیڈر جاوید حسین نے کہا کہ چین کی ترقی عالمی طاقتوں کو ہضم نہیں ہو گی اور چین کی ابھرتی ہوئی طاقت یہ سوال کھڑا کرے گی کہ کیا امریکہ چین کو بطور سپرپاور تسلیم کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے عوامل پیدا ہوں گے جو چین اور امریکہ کو کشمکش کی سیاست کرنے پر مجبور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تیس سال میں ایشا پیسفک کا خطہ بڑے پیمانے پر ترقی کرے گا اور دنیا کی بڑی معاشی طاقتیں خطے میں موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے معاشی مرکز میں تبدیلی کے پاکستان پر گہرے اثرات ہوں گے اور ہمیں اپنے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان حالات سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4