اورینٹل کالج شعبہ پنجابی میں بابا گرونانک چیئر قائم کرنے کا اعلان

اورینٹل کالج شعبہ پنجابی میں بابا گرونانک چیئر قائم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر محمد سلیم مظہر نے اورینٹل کالج شعبہ پنجابی میں بابا گرونانک چیئر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بابا گرونانک کی تعلیمات پرتحقیقی کام کو فروغ دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام شیرانی ہال اولڈ کیمپس میں منعقدہ بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن کے موقع پر ’بابا گرو نانک ‘انٹرنیشنل سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


سابق وزیر قانون پنجاب جسٹس (ر) افضل حیدر کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں ممبرصوبائی اسمبلی زینب عمیر، ڈنمارک سے صدف مرزا، برطانیہ سے سردار امریک سنگھ ، سردار باوا سنگھ ، سویڈن سے ڈاکٹر ہائنزورنر ویسلر ، چیئرپرسن شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ملکی و غیر ملکی سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات میں امن کا درس ملتا ہے جنہوں نے سخت مشکلات کا سامنا کر کے بہترین معاشرے کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں بابا گرونانک کی خدمات کو خراج عقیدت یش کرنے کیلئے الرازی ہال میں صوفی سنگت اور ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔