صوبائی حکومت خواتین ٹیچرز کو ٹرانسفر پالیسی میں ریلیف دے گی،مراد راس

صوبائی حکومت خواتین ٹیچرز کو ٹرانسفر پالیسی میں ریلیف دے گی،مراد راس

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سکولز ایجوکیشن کی تین روزہ صوبائی کانفرنس قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں اختتام پذیر ہو گئی ۔تعلیمی کانفرنس میں صوبہ بھر سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر مراد راس کی چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیچرز فرینڈلی ٹرانسفر پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی۔صوبائی حکومت خواتین ٹیچرز کی سہولت کیلئے ٹرانسفر پالیسی میں ریلیف دے گی ۔

حکومت خواتین اساتذہ کے گھریلو مسائل اور سماجی ایشوز سے آگاہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ تمام اساتذہ کو موافق ماحول مہیا کیا جائے۔فیلڈ افسران محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔فیلڈ افسران محکمہ سکولز ایجوکیشن کے گراؤنڈ کیپٹن اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن 100 روزہ پلان کی روشنی میں فروغ تعلیم کیلئے سر گرم عمل ہے۔160صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے نعرے کو عملی شکل دیں گے۔ہماری خواہش ہے کہ پنجاب کا ہر سرکاری سکول اپنی کارکردگی اور سہولتوں کے حوالے سے ایچی سن اور دیگر ایلیٹ نجی سکولوں کاہم پلہ ہو ں انہو ں نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ادارہ جاتی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...