گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بڑا ریلیف ، حکومت نے دل جیت لئے ، عوامی رد عمل

گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بڑا ریلیف ، حکومت نے دل جیت لئے ، عوامی رد عمل

  



لاہور( افضل افتخار ) تبدیلی نے عوام کے دل جیت لئے ،حکومت کی سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے پر عوام خوشی سے جھوم اٹھے ،سردیوں میں عوام کے لئے سب سے بڑی مشکل گیس کی بندش ہوتی ہے ،حکومت نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر عوام نے خوش آئند ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے روز نامہ پاکستان سے گفتگو میں ارشد،ساجد،شرجیل اور مامون نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حکومت نے واقعی ہمارے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور یہ ملک میں تبدیلی کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے ورنہ گیس کی بندش کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑتا تھا ،سعدیہ،سدرہ،صائمہ اور پروین نے کہا کہ ہمیں گھروں میں گیس نہ ہونے سے بہت پریشانی ہوتی تھی اور کھانا پکانا بھی بہت مشکل ہوتا تھا اب شکر ہے کہ ہمیں اس مشکل سے جان چھوٹ گئی ہے، باہر کے کھانوں پر ہم پیسہ خرچ کرتے تھے جس سے ہماری صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے تھے ہم اس فیصلہ پر بہت خوش ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اس سے بہت ریلیف ملے گا گیس نہ ہونے سے ہمیں بہت مشکلات درپیش تھیں اور ہمارے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے تھے ، تحریک انصاف کی حکومت نے واقعی اس جانب توجہ دیکر ملک میں تبدیلی لانے کا جو نعرہ لگایا ہے اس پر عملی طورپر بھی عمل کیا ہے اور ہمیں اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے امید ہے کہ اس پر اسی طرح سے عمل بھی کیا جائے گا۔

گیس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...