ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس،42کتب کو کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری

ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس،42کتب کو کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہورکے بورڈ آف گورنرز کا 57 واں اجلاس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئر پرسن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں نے کی۔پی سی ٹی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم نے اجلاس کے ایجنڈا آیٹمز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بورڈ آف گورنزز کے اجلاس میں پی سی ٹی بی کو اپنی ورک بکس تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے نصابی کتب کی قلت کے ازالے کے لیے پی سی ٹی بی کو اپنا آؤٹ لٹ بنانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں نجی پبلشرز کی 42 کتب کو کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے. اس کے علاوہ بورڈ ملازمین کے میڈیکل بلز کی جانچ پڑتال کے لیے بورڈ ممبران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی. بورڈ کے ایم ڈی عبدالقیوم نے اس سال نصابی کتب کے سلسلے میں اوپن ٹینڈر کے ذریعے کروڑوں روپے کی پچت کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جسے بورڈ کے ارکان نے سراہا۔

سرٹیفکیٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...