برطانیہ کے مختلف اداروں کے سربراہا ن کا کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا دورہ

برطانیہ کے مختلف اداروں کے سربراہا ن کا کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا دورہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)برطانیہ سے مختلف اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جسمیں برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت ڈینز اور سینئر پروفیسر ز کے ساتھ طبی تحقیق کے سلسلے میں برطانیہ کے اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک اور تعاون کے سلسلے میں بات چیت کی وفد میں شامل ممبر لزڈمپسی (ہائیر ایجوکشن ایڈوائزر برٹش کونسل مانچسٹر یوکے) نے ادارے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ایک سنٹر آف ایکسیلنس ہے اور خطے میں ایک سرکردہ ادارہ ہے ہم اس ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ پروفیسر ونسنٹ ایمری( سینئر وائس پریزڈنٹ یونیورسٹی آف سرے )نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ادارے میں طبی تحقیق اور نئی ایجادات میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔ انہو ں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جاری پی ایچ ڈی پروگرامز کو سراہا ہو۔۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی ملکی اور غیر ملکی خدمات پرروشنی ڈالی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی پروفیسر ونسنٹ ایمرے، فئے ٹیلر، جیکی کلین، فیاض حسین، سارہ پرویز، فاطمہ طارق ، ماریہ رحمان، سٹیوتھامس، لنرڈمپسی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نذیر حسین اور مظہر سعید نے بھی اپنے خیلات کا اظہار کیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وفد میں پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خاں، رجسٹرار پروفیسر ارشاد حسن قریشی، ڈینز ، پی ایچ ڈی فیکلٹی اور پی ایچ ڈی سکالرز شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1