بانڈڈ لیبر کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سہیل شہزاد

بانڈڈ لیبر کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سہیل شہزاد

  



لاہور(فلم رپورٹر) ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بانڈڈ لیبر کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ بانڈڈ لیبر کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی اور ہیلتھ کارڈ کی سہولیات مہیا کرنے پر کام ہو رہا ہے۔سسٹم کے تحت مزدوروں کے متعلقہ تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔بانڈڈ لیبر کے قوانین موجود ہیں لیکن ان میں مزید ترامیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورسیکرٹریٹ منسٹر بلاک میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈیمو کریسی رپورٹنگ کے ایکسپرٹ محمد رفیق ،سامیہ یوسف ،سرفان مفتی،خالد محمود،مہر صفدر ،کشور شاہین اعوان ،سارا اسلم سمیت دیگر نے اپنی تجاویز پیش کی۔مقررین نے مزید کہا بانڈڈ لیبر کو سب سے پہلے تعلیم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان بھر میں اس وقت 45لاکھ بھٹہ مزدور اور بیس ہزار بھٹے کام کررہے ہیں ۔بھٹوں میں پ پیشگی سسٹم کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔اس کی وجہ سے بھٹہ مالکان مزدوروں کے پورے خاندان کو غلام بنا لیتے ہیں ۔بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن اب بھٹہ مالکان نے والدین کو خریدنا شروع کردیا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے اس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...