ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹرز اور حکیموں کی تربیت مکمل

ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹرز اور حکیموں کی تربیت مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے24ڈاکٹرز،94ہومیوپیتھک ڈاکٹرزاور47حکماء کی فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پرتربیت مکمل کردی۔ان تمام معالجین کاتعلق ضلع سیالکوٹ سے تھا اور ان کے لیے علیحدہ علیحدہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا،جو گزشتہ روز مکمل ہوگئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر(ٹریننگز)ڈاکٹر ماجد لطیف،ڈاکٹر امتیاز علی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر جمیل احمد غوری نے تربیت فراہم کی۔ان ورکشاپس میں مریضوں کے معیاری علاج اور دیکھ بھال،ادویات کی فراہمی،مریضوں کے حقوق کا احترام،علاج سے متعلق آگاہی،علاج گاہ میں انفیکشن کنٹرول،معیاری علاج کا تسلسل،انتظامیہ کی ذمہ داریوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد ،شعبہ جاتی انتظام اور تحفظ اورمنظم انسانی وسائل پر جدید معلومات فراہم کی گئیں اور تربیت دی گئی۔پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے ترجمان نے کہا کہ کمیشن ایک جامع پروگرام کے تحت تمام مستند معالجین کی تربیت کے لیے اب تک 515تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر چکا ہے اور16,600سے زائد سرکاری و نجی علاجگاہوں کے20,700 معالجین کو تربیت دی جاچکی ہے۔