کلین اینڈ گرین، تجاوزاتاور انسدد ڈینگی مہم جاری ، غیر قانونی تعمیرات مسمار
لاہور(اپنے نمائندے سے)ضلعی انتظامیہ لاہور کی کلین اینڈ گرین مہم داتا گنج بخش زون میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لوگوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں جماعت خانہ سٹریٹ یوسی 185میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں اورلوگوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ یوسی 185میں خصوصی کیمپس لگائے گئے ہیں اورٹیمیں ہر گھر میں بھی جا رہی ہیں ۔: ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ میںآپریشن کیا گیا۔ستوکتلہ ڈرین کالج روڈ اور بھٹی چوک رائیونڈ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر پڑے ہوئے سامان کو اٹھا لیا گیا ہے اورپختہ سٹرکچرز اور شیڈز کو مسمار کر دیا گیادریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں