ویسٹ کمپنی کا آپریشن،غیر قانونی طور پر کوڑ ا پھینکنے پر 264سے زائد چالان

ویسٹ کمپنی کا آپریشن،غیر قانونی طور پر کوڑ ا پھینکنے پر 264سے زائد چالان

  



لاہور(جنرل رپورٹر )ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے شہرِ لاہور میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ایک ہفتے کے دوران 264سے زائد چالان کئے گئے ۔انفورسمنٹ ونگ ایل ڈبلیو ایم سی کے سربراہ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کی ہدایت پر انفورسمنٹ ونگ مکمل طور پر متحرک ہے اور ایسے تمام عناصر جو شہر کو گندہ کرنے اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے میں ملوث ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاون، فتح شیر روڈمزنگ،علامہ اقبال روڈسمیت بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر کارروائی کی

ہونے ،کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے اور غیر قانونی طور پر ڈمپ کرنے پر متعدد دوکانداروں اور لوگوں کا چالان کیا۔ انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے 364,000 روپے مالیت کے 264چالان کئے گئے۔ ہیڈآف انفورسمنٹ کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ،افسران اورسینٹری ورکرز دن رات محنت کر کے شہر کو صاف بنانے میں مصروفِ عمل ہے اور محکمہ ساتھ ساتھ کلین اینڈ گرین مہم میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایسے میں شہریوں کے عدم تعاون اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر تشویش ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ ایل ڈبلوایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ ہر گز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1