لڑائی جھگڑوں کی روک تھام رجسٹری برانچوں کو کچہریوں سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

لڑائی جھگڑوں کی روک تھام رجسٹری برانچوں کو کچہریوں سے باہر منتقل کرنے کا ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے )بورڈ آف ریونیو پنجاب کے شعبہ رجسٹریشن لاہور کے 9 ٹاؤنز کی رجسٹری برانچز کو کچہریوں سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام سب رجسٹرار کو رجسٹری برانچ کچہریوں سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ابتدائی طور پر سمن آبادکو مسلم ٹاؤن موڑ اور واہگہ ٹاؤن کو چائنہ سکیم میں منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق منتقلی کی وجہ وکلاء گردی ، لڑائی جھگڑے ، مار پیٹ اور رجسٹریشن برانچوں کی آئے روز تالابندی ہے۔اس حوالے سے ریونیو سٹاف کی ایسوسی ایشن اور رجسٹری محرر بھی بارہا بار اپیل کر چکے تھے کہ ان برانچز کو کچہریوں سے باہر نکالا جائے کیونکہ عزت نفس مجروح ہورہی ہے اور ہماری زندگیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ شالیمار ، داتا گنج بخش ، راوی ، علامہ اقبال ، گلبرگ ، نشتر اور عزیز بھٹی زون کو بھی آئندہ چند روز میں کچہریوں سے باہر سرکاری جگہوں پر منتقل کر دیا جائے گا۔سٹاف ایسوسی ایشن نے اقدام پر خوشی کااظہار کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...