جامعہ اشرفیہ کے علماء کی مولانا جمیل اور اسحاق پٹیل کی وفات پر تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کی مولانا جمیل اور اسحاق پٹیل کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) تبلیغ مرکز رائیونڈ لاہور کے امام و خطیب اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سابق مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی کے خلیفہ مجاز مولانا کلیم اللہ جمیل کے والد مولانا محمد جمیل اور تبلیغی جماعت انگلینڈ کے امیر حافظ محمد اسحاق پٹیل کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد یوسف خان، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، اور انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی،مولانا عمرعبدالحفیظ مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولانا عبدالصمد مکی اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد جمیل اور حافظ اسحاق پٹیل (انگلینڈ) انتہائی متقی، پرہیز گار، نیک سیرت انسان تھے۔ انہوں نے دُعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تعزیت