نوجوت سنگھ سدھو اور تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات

نوجوت سنگھ سدھو اور تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ،لیڈی رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔کرتار پور کوریڈور امن کا راستہ ہے اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے پیار اور محبت مزید پروان چڑھے گا۔انہوں نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کو بھارت کے دورے کی بھی دعوت دی ۔جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مل کر خطے میں پھیلی غربت کے خلاف لڑیں ۔

مسرت جمشید

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...