یونین کونسل 212 کی سڑکیں اور سیوریج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، بلدیاتی نمائندے فنڈز کے منتظر

یونین کونسل 212 کی سڑکیں اور سیوریج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، بلدیاتی نمائندے فنڈز کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فورم رپورٹ:دیبا مرزا )مسلم لیگ( ن) کے سینئررہنما چیئر مین یو نین کو نسل 212،چیف ایگزیکٹورحیم سٹورز را نا اختر محمو د نے کہا ہے کہ بلد یا تی نظا م کا اصل مقصد عوا می مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہو تا ہے ، مسلم لیگ ن کے دور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے فنڈز دیئے جا تے تھے ،نگران سیٹ اپ سے لے کر اب تک بلد یا تی نظا م کو تہس نہس کر نے میں کو ئی کسر با قی نہیں چھوڑی گئی ، ترقیا تی فنڈز بالکل بند اورایل ایم سی ،وا سا سمیت کو ئی بھی ادا رہ تعا ون نہیں کر تا ۔ حکومت چا ہے کسی بھی سیا سی پا رٹی کی ہو لیکن عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو نا چا ہیے ذاتی حیثیت میں عوامی مسائل حل کر نے کی بھر پور کو شش کی جاتی ہے ،نرگس بلا ک، بدر بلا ک مین روڈ ، اولیمپا سٹریٹ کی سڑکیں مکمل طو ر پر ٹوٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں ،سیو ریج کے مسائل اس حد تک خراب ہیں کہ گندا پا نی گھروں کے اندر دا خل ہو جا تا ہے ۔سیا سی لڑائیو ں میں عوام ہمیشہ پستے ہیں ۔مسلم لیگ ن کسی بھی قسم کی انتقا می کا رروائی سے خوفزدہ ہو نے وا لی نہیں، اقتدار کا سورج ایک مرتبہ پھر طلو ع ہو گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ’’پا کستان فورم ‘‘ میں خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تما م کا رکنا ں ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہیں اور لا ہو ر میں بھی بلدیاتی اسمبلی میں (ن )لیگ اکثریت رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بلد یا تی نظا م کا اصل مقصد عوا م کے مسا ئل ان کے دروا زے پر اور فوری طو ر پر حل کر نا ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چو نکہ یہ مسا ئل برا ہ را ست عوام سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے اس نظا م کے نما ئندوں کا با اختیا ر ہو نا بہت ضروری ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں اپنے دور میں بھی کچھ مسا ئل کا سا منا تھا لیکن جب سے تحریک انصا ف کی حکو مت آئی ہے اس نے تو اس نظا م کو مکمل طو ر پر ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے دور میں کو ئی انتقا می سیا ست نہیں کی ہے لیکن تحریک انصا ف کی سیا ست میں انتقام کا عنصر واضح دکھا ئی دے رہا ہے اداروں کو احکا مات دیئے گے ہیں کہ ن لیگ کے کسی بندے کا کا م نہیں کر نا ۔انہو ں نے کہا کہ میرے علا قہ میں مسا ئل کی بھر مار ہے ۔تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے۔ انہو ں نے کہا کہ اب لو گو ں کو اس با ت کا یقین ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی درد کو سمجھنے وا لی جما عت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی توہم پر عوامی خد مت کر نے پر جو پہاڑ تو ڑے جا رہیں ہم ان کو صبر سے بردا شت کر یں گے ۔
اختر محمود