وزیراعظم کی نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کی پیشکش

وزیراعظم کی نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدھواگرآپ پاکستان میں آکرالیکشن لڑینگے خصوصا پنجاب میں توانتخاب جیت جائینگے۔ بدھ کو کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگ سدھو کو مخاطب کیا اور کہا کہ سدھواگرآپ پاکستان میں آکرالیکشن لڑینگے خصوصا پنجاب میں توانتخاب جیت جائینگے۔عمرا ن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھو پاکستان سے بھارت واپس گئے تو ان پر شدید تنقید کی گئی اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ان پر تنقید کیوں کی گئی ،سدھو نے یہاں آکرکونسا جرم کیاہے؟جبکہ وہ تو دوستی کا پیغام لے کر آئے تھے ۔ عمرا ن خان کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے عوام چاہتے ہیں دوستی ہو ۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور ان کی آپس میں جنگ نہیں ہو سکتی اور ایسا سوچنا ہی بیوقوفی ہے کیونکہ جنگ ہو گی تو کوئی بھی نہیں جیت سکتا تو پیچھے واحد راستہ دوستی کا رہ جاتا ہے ۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -