مسافروں کی سہولت کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موبائل ایپ شروع کردی
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمسفر موبائل ایپلی کشن شروع کردی۔وزیر مملکت مراد سعید نے موبائل ایپ کا افتتاح کیااور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دیا اور مسافروں کا خیال رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بنائی گئی پالیسی پر کمپرومائیز نہیں کریں گے ٗہم نے اداروں کو غیر سیاسی کرکے شفافیت لانی تھی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 5 سال کے اندر موٹروے پولیس کو پاکستان کا بہترین ادارہ بنائیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ سڑکوں کو مزید محفوظ بنانے پر کام کیا جارہا ہے، مرمت کے نام پر سڑکوں پر لگائے جانے والے پیسے نئے منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ ملک میں کچھ وقت قبل پیدا ہونے والی صورتحال سب کے سامنے ہے۔وزیرِ مملکت نے کہاکہ پہلے 65 دنوں میں جتنی محنت کرنی تھی کی، اس دوران احتساب بھی کیا اور بعض لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں۔مراد سعید نے کہا کہ ہر چیز پر ہم سیاست کو بیچ میں لے آتے ہیں، ہم نے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ٗمیں دعوے سے کہتا ہوں کہ ہم ہی پاکستان کو نمبر ون بنائیں گے۔
موبائل ایپ