وزیر اعظم کا اداروں میں افرادی قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے اداروں میں افرادی قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افرادی قوت بڑھانے کے لئے وزارت ہاؤسنگ سے پلان مانگ لیا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت ہا?سنگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سیکرٹری ہا?سنگ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اور متعلقہ شعبوں سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اداروں میں افرادی قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور افراد ی قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور افرادی قوت بڑھانے پر وزارت ہا?سنگ سے پلان مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیر اور الاٹمنٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔
وزیر اعظم