شہباز شریف کا مولانا نذر الرحمان کے نام خط حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا مولانا نذر الرحمان کے نام خط حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار ...

  



لاہور (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مولانا نذرالرحمان کے نام خط میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر جنازے میں شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مو لانا کے وصال کی اطلاع ملی جس پر نہایت رنج و غم اور افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مولانا نذرالرحمان کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا لکھا کہ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری امت کے لئے ایک نہایت شفیق سرپرست کی جدائی کا باعث ہے، کیونکہ وہ نبی پاکؐ کی سیرت پاک پر کاربند رہنے والے بزرگ تھے ۔خط میں لکھا کہ عقوبت خانے میں وصال کی اطلاع ملی جس پر نہایت رنج و غم اور افسوس ہوا ، انہوں نے مزید لکھا کہ حاجی صاحب مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس کے اعلی ترین درجے میں جگہ عطا فرمائے اور وابستگی رکھنے والے تمام متعلقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم دے۔

خط

مزید : صفحہ آخر