آئیڈیاز2018کے10ویں ایڈیشن میں چین کی9کمپنیوں کی شرکت

آئیڈیاز2018کے10ویں ایڈیشن میں چین کی9کمپنیوں کی شرکت

  



بیجنگ(آئی این پی)کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش اورسیمینار آئیڈیاز 2018 کے10ویں ایڈیشن میں چین کی 9 فوجی سامان تیار کرنے والی تجارتی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ چینی کمپنیوں نے اس نمائش میں ایل وائی۔ 80 اینٹی ائیرکرافٹ تباہ کن میزائل سسٹم،سی ایم۔501سیریز میزائل سسٹم،ایف سی۔1اور ونگ لونگ ائیرکرافٹ،زیڈ ڈی کے 03اواکس ہوائی جہاز،وی ٹی۔4جنگی ٹینک اور جیری یو ایس وی کثیر المقاصد بغیر انسان کے جنگی کشتی پیش کی ہیں۔نمائش میں چینی کمپنیوں نے مختلف قسم کے ریڈار اور الیکٹرانک دفاعی جنگی ہتھیار کی بھی نمائش کی ہے۔یہ تفصیل چینی سٹیٹ اینڈمنسٹریشن فار سائنس،ٹیکنالوجی اور قومی دفاعی صنعت کے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔نمائش میں51ممالک کی520کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں امریکہ،روس،فرانس،جرمنی،اٹلی اور ترکی کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔یہ نمائش2000سے ہر2سال کے بعد منعقد ہوتی ہے اور ایشیاء کی سب سے اہم دفاعی نمائش ہے۔

نمائش

مزید : صفحہ آخر


loading...