امریکہ کی ایک سڑک خشوگی کے نام پر رکھنے کی تجویز،قراردادپیش

امریکہ کی ایک سڑک خشوگی کے نام پر رکھنے کی تجویز،قراردادپیش

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں واقع سعودی سفارتخانے کی ایک سڑک کو ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خوشگی کے نام پر رکھنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے دا رالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع سعودی سفارتخانے کے باہر سڑکوں میں سے ایک کا نام واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خوشگی کے نام پر رکھنے کی قرار داد مقامی منتخب حکام نے پیش کی ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن کی ایڈوائزری کمیشن کا ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔اس تجویز کے تحت سعودی سفارتخانے کے باہر واقع سڑک کو جمال خوشگی وے کا نام دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈی سی کونسل کی جانب سے اس تجویز کو منظور کر لیا جائے گا۔

سڑک کا نام

مزید : صفحہ آخر