ریلیٹرز گروپ کی صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی کی قیادت میں انتخابی مہم تیز
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے ریلیٹرز گروپ نے صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی کی قیادت میں انتخابی مہم تیز کر دی،فیز4میں ڈور ٹو ڈور مہم انفرادی ملاقاتیں،15دسمبر کو تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی درخواست ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار شاہد محمود ،فنانس سیکرٹری کے امیدوار رفاقت کیانی نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ15دسمبر تبدیلی کا دن ہے نئی قیادت کو لانے کا دن ہے ،ڈور ٹو ڈور مہم میں ہمیں بڑا مثبت رسپانس ملا ہے ہم انقلابی منشور لا رہے ہیں،ابو بکر بھٹی ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کو ان کا حقیقی مقام دلائے گا،سیکرٹری اطلاعات عقیل عباس ملک نے فیز4کے ڈیلرز کی طرف سے حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس نہیں کریں گے کام کر کے دکھائیں گے۔