پاک فوج سب سے متحرک ٹیکس جمع کرانے والا ادارہ ہے ، ایف بی آر

پاک فوج سب سے متحرک ٹیکس جمع کرانے والا ادارہ ہے ، ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر حکام) نے کہاہے کہ پاک فوج سب سے متحرک ٹیکس جمع کرانے والا ادارہ ہے۔ایف بی آر کے ممبر ٹیکس سہولیات ڈاکٹر حامد عتیق نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بری افواج سے ماہانہ 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے آیا۔حامد عتیق نے کہا کہ پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، آرمی کا شادی ہال ٹوپی رکھ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرا رہا ہے۔ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ فوج میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا رجحان بہت زیادہ ہے، آرمی میں پروموشن میں بھی ٹیکس فائلنگ کا کردار ہے۔
ایف بی آر حکام

مزید :

صفحہ آخر -