عالم گیرین اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ظاہر الرحمن کی پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عالم گیرین اسٹیٹ ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو ظاہر الرحمن نے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات پروفیشنل گروپ کے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا ،ڈاکٹر خالد محمود چودھری کو کامیاب کرانے کا عزم ،ظاہر الرحمن نے ڈی ایچ اے کی برادری کے لیے ڈاکٹر خالد محمود چودھری کو موزوں امیدوار قرار دے دیا،ظاہر الرحمن نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود چودھری کی گزشتہ3سال کی شاندارکارکردگی قابل ستائش ہے ،ڈی ایچ اے کے تمام بڑے گروپوں کی حمایت کے بعد پروفیشنل گروپ کے امیدواران کی کامیابی یقینی ہے خالد چودھری با صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار شخص ہیں ،فئیر اینڈ لائل گروپ،فرینڈز بزنس گروپ،ایگزیکٹو گروپ پروفیشنل گروپ کی حمایت کے بعد ڈاکٹر خالد محمود چودھری کا پلڑا بھاری ہو گیا 15دسمبر کو ڈاکٹر خالد محمود چودھری کے پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے۔
ظاہر الرحمن