میاں طلعت نے ہمیشہ برادری کو مشکل حالات سے نکالا،خالد ظفر نظامی

میاں طلعت نے ہمیشہ برادری کو مشکل حالات سے نکالا،خالد ظفر نظامی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کو بحران سے صرف سنجیدہ قیادت نکال سکتی ہے میاں طلعت احمد کا ماضی گواہ ہے میاں طلعت نے ہمیشہ برادری کو مشکل حالات سے نکالا ،گزشتہ3سال میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کون لوگ ہیں ان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بابائے پراپرٹی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری خالد ظفر نظامی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن چلانا آسان کام نہیں بڑے دل گردے کا کام ہے تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ہے ،الخدمت گروپ کی تاریخ خدمت و رہنمائی سے بھری پڑی ہے ،15دسمبر کو ڈی ایچ اے کے حقیقی وارثوں کو دوبارہ منتخب کرائیں گے،خالد ظفر نظامی نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں گزشتہ3سال میں ڈیلرزبرادری کو لا وارث کر دیا گیا ہے،کاروبار ختم ہو گئے ہیں،سینکڑوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں،سر جوڑنے اور سنجیدہ فیصلے کرنے کا وقت ہے ڈی ایچ اے کے ساتھی 15دسمبر کو سنجیدہ اور با وقار قیادت لائیں گے میاں طلعت احمد کا پینل بہترین پینل ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...