ضبط کی گئی رقم تقسیم نہ کرنے پرمضاربہ سکینڈل کے متاثرین کانیب کیخلاف احتجاج

ضبط کی گئی رقم تقسیم نہ کرنے پرمضاربہ سکینڈل کے متاثرین کانیب کیخلاف احتجاج

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مضاربہ سکینڈل کے متاثرین نے نیب کی جانب سے ضبط کی گئی رقم متاثرین میں تقسیم نہ کرنے پر بھرپوراحتجاجی تحریک کا آغاز کردیاہے۔گلگت بلتستان سمیت پورے ملک سے آئے ہوئے درجنوں متاثرین مضاربہ کیس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان اورچیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین کا کہناتھاکہ ہم پہلے سے بھی بہت تباہ حال اورکسمپرسی کی زندگی گزرنے پر مجبورہیں۔پانچ سال گزرنے کے باوجود ہمیں ابھی تک ہماری رقوم واپس نہیں ملیں۔مظاہرین کے مطابق بدنام زمانہ الیگزرگروپ کے اسامہ،مفتی ریاض سمیت مفتی احسان الحق،مفتی عبداللہ عباسی سمیت تمام ڈائریکٹروں اوران کے نمائندوں وایجنٹوں کو فی الفور گرفتارکیاجائے اورنیب کی طرف سے ضبط رقم کو فی الفورمتاثرین میں بانٹاجائے۔

مضاربہ سکینڈل

مزید : صفحہ آخر


loading...