حکومت نے مسائل حل کرنے کیلئے 100 دن میں صحیح سمت دے دی ، فیصل واوڈا

حکومت نے مسائل حل کرنے کیلئے 100 دن میں صحیح سمت دے دی ، فیصل واوڈا

  



کراچی(این این آئی)وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 65 سال کے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے 100 دن میں صحیح سمت دے دی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے وزراء کی کارکردگی خود دیکھنا چاہتے ہیں۔100 دن میں کسی وزیر پر چوری کا الزام نہیں لگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان دستاویزات کے ساتھ وزراء کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔مجھے وزیر بنے 42 دن ہوئے ہیں اور کے فور منصوبے میں تیزی آ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پارلیمان میں کام صرف اپنی ذات کے لیے کیا گیا، پہلی بار پارلیمان میں عوام کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مذہبی انتہا پسندی کا فروغ نہیں ہونے دیا، کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ نواز شریف نے کیا تھا لیکن کھولاعمران خان نے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے 24 ہزار ارب ڈالر قرضہ لیا، ہم نے نہیں، ہم صرف اپوزیشن کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ آخر


loading...