ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،ڈپٹی سپیکر قومی ...

  



اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے جمہوری اداروں کی مضبوطی و استحکام ضروری ہے،اس مقصد کے حصول کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی والدہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دو نوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے قانون ساز اداروں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے چودھری پرویز الٰہی کا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی پہلے سے بہتر انداز میں اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مزید : صفحہ آخر