ماڈل ٹاؤن قبرستانوں میں تجاوزات، اسلامک ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن کی طلبی

ماڈل ٹاؤن قبرستانوں میں تجاوزات، اسلامک ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے قبرستانوں میں تجاوزات کے خلاف کیس میں آج 29نومبر کو اسلامک ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن کو طلب کرلیاہے۔ عدالت نے اسلام ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن کہ درخواست پر سماعت شروع کی توعدالتی حکم پر سیکرٹری ماڈل ٹاؤن سوسائٹی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیا رکیا کہ قبرستانوں کی تمام ذمہ داری ماڈل ٹاؤن اسلامک ٹرسٹ کی ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے قبرستانوں میں تجاوزات اور احاطوں کی بھر مار ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم دیاجائے ۔

قبرستانوں میں تجاوزات

مزید : علاقائی