چینی قونصلیٹ پر حملے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، صدرمملکت

چینی قونصلیٹ پر حملے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، صدرمملکت

  



کراچی (آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت اقدام پر بھارتی رویہ مایوس کن ہے، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد اہم قدم ہے، بھارت اوپرسے کچھ اور اندرسے کچھ اور ہے، 20سال ہوگئے، بھارتی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، تحریک انصاف کی حکومت کوکارکردگی کے حوالے سے 10میں سے9نمبردونگا،کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارت بھی ملوث ہوسکتا ہے، بھارت کا بلوچستان میں انتشارپھیلانے میں بھی ہاتھ رہاہے ، پی ٹی وی پر جس نے بھی حملہ کیا غلط کیا، اسے سزا دینی چاہیے ۔وہ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں دے رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد اہم قدم ہے۔بھارت میں عوام کی اکثریت میں مسلم منافرت پائی جاتی ہے۔صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ جو کام اسرائیل نے فلسطین کیساتھ کیا، بھارت وہی پاکستان سے کر رہا ہے، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارت بھی ملوث ہوسکتا ہے، بھارت کا بلوچستان میں انتشارپھیلانے میں بھی ہاتھ رہاہے، کلبھوشن کو پاکستانی عدالتی نظام سے گزار کر سزائے موت تک پہنچانا چاہیے، میرے پاس کلبھوشن کی رحم کی اپیل آئی، تو حکومت جومشورہ دے گی، وہ کروں گا۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر