چوہدری مبارک کی ڈیپوٹیشن پر قومی اسمبلی اور شمیم خان کی بطور ڈی جی نجکاری کمیشن تعیناتی

چوہدری مبارک کی ڈیپوٹیشن پر قومی اسمبلی اور شمیم خان کی بطور ڈی جی نجکاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 21کے چوہدری مبارک علی کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر قومی اسمبلی میں تعینات کردیا جبکہ گریڈ 19کے محمد شمیم خان کو ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا۔ بدھ کو گریڈ 21کے چوہدری مبارک علی کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر قومی اسمبلی میں تعینات کردیا گیا۔ اس سے قبل چوہدری مبارک علی ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات تھے۔ گریڈ 19کے محمد شمیم خان کو ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تبادلوں اور تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -