عدلیہ مخالف تقاریر،مقدمہ سے بری ایم پی اے نعیم صفدرکا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم

عدلیہ مخالف تقاریر،مقدمہ سے بری ایم پی اے نعیم صفدرکا نام ای سی ایل سے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے کے مقدمہ سے بری ہونے والے ایم پی اے نعیم صفدرکا نام ای سی ایل سے نکالنے اوران کاپاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس مسعود جہانگیر نے یہ حکم مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد نعیم صفدر کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت عالیہ نے عدلیہ مخالف تقاریر کے مقدمہ میں تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیاتھا،لاہور ہائیکورٹ اس کیس میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جس میں درخواست گزار کو بری کردیا گیا تھاجبکہ دیگر ملزموں شیخ وسیم اختر، ناصر خان ،جمیل احمد خان اور احمد لطیف کو مجرم قرار دیا گیاتھااور انہیں ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی،عدالت عالیہ سے مقدمہ میں بری ہونے کے باوجود حکومت نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا ،درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید : علاقائی