دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ملتوی

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا تھا ، تاہم اجلا س ملتوی کر دیا گیا اب یہ اجلاس 3دسمبر کو ہو گا ، اجلاس کی صدارت شفقت محمود کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نوید قمر ، میر حاصل خان بزنجو ، رانا ثنا ء اللہ ، فواد چوہدری ، مولانا عبدالواسع ، محمد علی خان سیف اور سرفراز بگٹی شامل ہیں ، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے پر غور کیاجائے گا ، ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کر دیئے گئے تھے جبکہ حکومتی ارکان اپنے ٹی او آرز پیش نہیں کر سکے تھے ، اس اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کئے جائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -