پیپلز پارٹی کا کل 51واں یوم تاسیس مرکزی تقریب سکھر میں ہوگی

پیپلز پارٹی کا کل 51واں یوم تاسیس مرکزی تقریب سکھر میں ہوگی

  



لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس کل بروزجمعہ30نومبر کو منایا جائیگا ۔اس دن کی مناسبت سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ مرکزی تقریب سکھر میں منعقد ہو گی جہاں پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بلاو ل بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا بلاول بھٹو جلسے میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی دیں گے اورعمران خان حکومت کو سو روزہ پلان کی ناکامی پر آئینہ دکھائیں گے۔ یوم تاسیس جلسے کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرمیاں تیز کریں گے۔چیئرمن پیپلز پارٹی یوم تاسیس کے بعد پنجاب میں متحرک ہوں گے۔

پی پی یوم تاسیس

مزید : صفحہ آخر


loading...